وزارت داخلہ، خزانہ نہیں چل رہے توکسی اور پارٹی کو دے دیں،رہنماپیپلزپارٹی

Apr 01, 2023 | 16:00 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر خان مندوخیل نے رانا ثناء اوراسحاق ڈار کی وزارتیں کسی اور اتحادی کو دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اچھا ہے نوازشریف واپس نہ آئیں کیونکہ پیپلزپارٹی تو آگے بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر خان مندوخیل رانا ثنااللہ ، اسحاق ڈار اور مریم نواز پر برس پڑے۔کہا کہ وزارت داخلہ اور خزانہ ن لیگ سے نہیں چل رہی تو کسی اور پارٹی کو دے دیں۔عبدالقادر خان مندوخیل نے رانا ثنا اللہ کے حوالے سے کہا کہ تھوڑا تگڑے ہو جاؤ ایک آدمی نہیں سنبھالا جارہا، راناثنا نے عمران خان کےمعاملے کو مس ہینڈل کیا، آئی جی پنجاب کو بھی سزا ملنی چاہیے۔مریم نواز پر بھی تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مریم نواز ن لیگ کی چیف آرگنائزر، چچا وزیراعظم اور پارٹی سربراہ ہیں، پھر بھی مریم نواز کہیں کہ یہ ان کی حکومت نہیں تو عوام بیوقوف نہیں بن سکتے، مریم نوازپارٹی عہدےسے استعفیٰ دیکرکہیں کہ ان کی حکومت نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر اسحاق ڈار کیخلاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سب کچھ آئی ایم ایف کےسامنےرکھ دیا پھر ڈار نے ایٹمی اثاثوں کی بات کیسے کی ، جیالےگردنیں کٹوادیں گے لیکن ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے۔اسحاق ڈار کو کسی نے بولا ہے تو نام بتائیں، عمران خان کی طرح سائفر نہ بنائیں، بطور وزیرخزانہ اتنی غلط گفتگو کیسے کرلیتے ہیں۔نواز شریف کی واپسی کے سوال پر پی پی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اچھا ہے نوازشریف واپس نہ آئیں کیونکہ پیپلزپارٹی تو آگے بڑھ رہی ہے، آصف زرداری تو بیماری میں بھی دورےکرکےلوگوں کومل رہے ہیں۔

انھوں نے مزید سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا اسحاق ڈارمفتاح کیخلاف بول رہاتھا، آج مفتاح ڈار کیخلاف بول رہاہے، مفتاح تو اسحاق ڈارکےمعاملے پر نواز شریف کے گھر تک پہنچ گیا، مفتاح سےکچھ نہیں پوچھیں گےکیونکہ وہ شہبازکافیکٹری پارٹنرہے۔پی ٹی آئی پر پابندی کے سوال پر عبدالقادر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف پر پابندیوں کےحق میں نہیں، ان کا سیاسی مقابلہ ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں