نوشہرہ میں بغاوت کا کیس،حسان نیازی کی ضمانت منظور

Apr 01, 2023 | 15:45 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی تھانہ نوشہرہ کینٹ میں بغاوت کے کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نے ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے حسان نیازی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف تھانہ نوشہرہ کینٹ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں