پاک نیوزی لینڈ سیریز: ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

Apr 01, 2023 | 15:39 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی ٹکٹس کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور میں 14۔ 15 اور 17 اپریل کو شیڈول ہیں۔ میچز کی ٹکٹس کی آن لائن فروخت کل اتوار  سے شروع ہوجائے گی۔
وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے، پریمیئم کلاس ٹکٹ 1 ہزار روپےاور فرسٹ کلاس ٹکٹ 5 سو روپے جبکہ جنرل انکلوژر ٹکٹ کی قیمت 250 روپے خریدی جا سکے گی۔

تینوں میچز کے لیے پورا بوکس 6 لاکھ روپے،ویک ڈیز فل بوکس 5 لاکھ روپے میں خریدا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ پی سی بی گیلری  کی ٹکٹ 4 ہزار روپےاور  وسیم اکرم انکلوژر ٹکٹ کی قیمت  3500روپے رکھی گئی ہے۔
کراچی اور راولپنڈی میچز کے لیئے ٹکٹوں کی فروخت کے دن اور قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں