ایک نیوز: عامر میر کا کہناہے کہ ہے کہ آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعوی مضحکہ خیز ہے اور مفت آٹا سکیم کو داغدار کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے آٹا تقسیم پر اموات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔ آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعوی مضحکہ خیز ہے۔ نگران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حسب روایت اپنے کپتان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جھوٹ کا سہارا لے کر حکومت پنجاب کی مفت آٹا سکیم کو داغدار کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
عامر میر کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران صرف تین لوگ بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ نگران وزیر کا کہناہے کہ چار لوگ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہارے ہیں۔ ان میں سے ایک کا انتقال ہسپتال میں اور دو کا گھر میں ہوا۔ ْ
عامر میر نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی، ا کم از کم رمضان میں ہی خدا کا خوف کرتے ہوئے فواد اینڈ کمپنی کو جھوٹ بولنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ خان صاحب اور ان کے ساتھیوں میں بڑھ چڑھ کر جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔ایک حقیقت ہے کہ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں ، اب فواد جیسوں کے لیے عوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں ہے حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں مستحقین میں مفت آٹے کی تقسیم کامیابی سے جاری ہے ۔اب تک 2 کروڑ 11 لاکھ سے زائد مستحقین میں مفت آٹا تقسیم ہو چکا ہے۔