عدالت کامحمدخان بھٹی کو مقدمےسے فارغ کرنےکا حکم

Apr 01, 2023 | 15:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: گوجرانوالہ کی عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کو مقدمے سے فارغ کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ کی عدالت میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف اینٹی کرپشن کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،مقدمے میں نامزدملزم محمد خان بھٹی کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

عدالت نے محمد خان بھٹی کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا،اینٹی کرپشن نےسول عدالت کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا ہےکہ محمد خان بھٹی کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں 11 مارچ کو مقدمہ درج کیا گیا تھا،مقدمہ میں گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 6 افسران بھی نامزد ہیں،محمد خان بھٹی نے جی ڈی اے افسران کی مدد سے قلعہ دیدار سنگھ تا گھمن والا سڑک کی تعمیر کا بوگس ٹھیکہ دیا،نوید کنسٹرکشن کمپنی کو جعلی بنک گارنٹی پر کروڑوں روپے کی ادائیگی کی گئی۔

اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعاکردی،سینئر سول جج نے محمد خان بھٹی کو مقدمے سے فارغ کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر گوجرانوالہ منتقل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں