سرگودھا: مفت آٹا لینے آیا ایک اور بزرگ شہری جان کی بازی ہار گیا

Apr 01, 2023 | 15:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سرگودھا میں مفت آٹا لینے آیا ایک اور  بزرگ شہری جان کی بازی ہار گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق سرگودھا مفت آٹے لینے کے چکروں میں آیا بزرگ شہری جان کی بازی ہار گیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول استقلال آباد پر قائم مفت آٹا پوائنٹ سے پر آٹا لینے آنے والے شہری کو دل کا دورہ پڑ ا۔ ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔متوفی محمد ریاض ولد محمد نواز صابر ٹاؤن کا رہائشی تھا اور متوفی اپنے بیٹے کے ساتھ مفت آٹا سنٹر پر آٹا لینے آیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے واقع کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیےہیں۔

واضح رہے کہ خیرپورٹامیوالی میں  34سالہ صفدر نامی شخص اہل خانہ کے ہمراہ مفت آٹا لینے آیا تھا جہاں اسکی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر گل عباس کا کہنا تھا کہ صفدر نامی شخص آٹا لے کر بائیک پر   بیٹھتے ہوئے جانبحق ہوا۔  

 چارسدہ اور کوہاٹ میں مفت آٹا تقسیم کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک کئی زخمی اور کئی کے زخمی ہو گئے تھے۔ فلور مل کی دیوار آٹا کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر آ گری۔  بنو ڈسٹرکٹ میں فلورمل کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے ۔  تمام افراد مفت آٹا کے حصول کےلئے فلورمل کی دیوار کے ساتھ کھڑے تھے جبکہ چارسدہ بازار میں مفت آٹا تقسیم  کے وقت بھگدڑ کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت شیر افضل کے نام سے ہوئی تھی۔ جمال، شیر عالم اور ایک خاتون زخمی ہوگئی جس کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے۔
 کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں آٹا تقسیم پوائنٹ کے باہر پولیس کے لاٹھی چارج سے کئی افراد زخمی ہوگئے جن میں کئی عورتیں بھی شامل ہیں جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس واقعے کے بعد کوہاٹ راولپنڈی روڈ کو ان مظاہرین نے چار گھنٹے کےلئے بند کر دیا جو مطالبہ کر رہے تھے۔ 

مزیدخبریں