ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری نذر گوندل نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا،چودھری نذر گوندل نے بلاؤل ہاؤس اسلام آباد میں چیئر مین بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کےبعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ملاقات میں چودھری نذر گوندل سمیت پیر حمزہ کرامانی بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 90 دن میں الیکشن نہ ہوئےتو سب سےپہلےسینیٹ ٹوٹےگا:بابراعوان
چودھیر نذرگوندل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے نظریات اور منشور سے مطمئن ہوں، پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے پی پی 27 میں الیکشن لڑوں گا، میں نے 2018کے الیکشن میں فواد چودھری کی سپورٹ کی تھی پارٹی میں شمولیت نہیں اختیار کی تھی۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جہلم کی ممتاز سیاسی شخصیت چودھری نذر حسین گوندل کی ملاقات، پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان@BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) March 31, 2023
مزید پڑھیں: https://t.co/mpTe6YyHzn pic.twitter.com/fmfZWPrQdc