اسپانسرشپ حج درخواستوں کی تاریخ میں 7 اپریل تک توسیع

اسپانسرشپ حج درخواستوں میں تیزی
کیپشن: Acceleration in Haj sponsorship applications

ایک نیوز: اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بیرون ملک سے حج درخواستیں جمع کرانے میں تیزی آگئی۔ حکومت کو ایک ہی روز میں 787 درخواستیں اور 34 لاکھ ڈالر سے زائد رقم موصول ہوگئی۔
تفصیلات کے مطا بق وزارت مذہبی امور نے حج کیلئے اسپانسر شپ اسکیم کی تشہیر کیلئے وزارت خارجہ سے مدد طلب کی تھی۔ جس کے بعد بیرون ملک سے حج درخواستیں جمع کرانے میں تیزی آگئی۔
 حکومت کو بیرون ملک سے ایک ہی روز میں 787 درخواستیں اور 34 لاکھ، 3 ہزار 775 ڈالرز موصول ہوگئے۔حکومت نے اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کی مدت بھی 7 اپریل تک بڑھا دی۔