ایک نیوز: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مارچ 2023 کے دوران 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو64ارب روپے کم رہا ہے۔ 727ارب روپے کا مقررہ ہدف طے کیا اور 663ارب روپے وصولی ہوئی ۔ ایف بی آر کے مطابق درآمدات میں کمی کے باعث مارچ کا ٹیکس ریونیو ہدف حاصل نہیں ہوسکا 9 ماہ جولائی تا مارچ میں مجموعی طورپر 5156ارب روپے کاٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔ 9ماہ کا نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 5332ارب روپے تھا اور 9 ماہ کے دوران ٹیکس محصولات میں 176ارب روپے کمی رہی ہے۔
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران مجموعی طورپر 7641ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا ہواہے اور ایف بی آر نے 170ارب روپے کا منی بجٹ پیش کیا تھا۔ اس کیلئے ایف بی آر نے جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بھی ایک فیصد بڑھائی تھی