ایک نیوز: ائیرپورٹ پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت سے بھرا بیگ مسافر کے حوالے کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے شہری کا گمشدہ بیگ ڈھونڈ کر شہری کے حوالے کردیا ہے۔ 10 مارچ کو شہری محمد اسلم دبئی سے کراچی پہنچا تھا جب ایئرپورٹ پورٹ سے شہری کا ہینڈ بیگ گم ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہینڈ بیگ میں 20 لاکھ مالیت کے سونے کے زیورات موجود تھے۔شہری نے 28 مارچ کو پولیس کے پاس کمپلین درج کروائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے شہری کا ہینڈ بیگ ڈھونڈ کر مکمل سامان کے ساتھ شہری کے حوالے کردیا۔شہری نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا