اختر آباد: تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، 5 افراد زخمی

Apr 01, 2023 | 13:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اخترآباد میں  تیز رفتار بس الٹ گئی جس سے 5 افرادد شدید زخمی ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق   اخترآباد، قومی شاہراہ پل جوڑیاں کے قریب تیز رفتار بس الٹ کا واقعہ پیش آیا،  بس الٹنے کے باعث 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔  حادثہ تیز رفتاری کے باعث رکشے کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔   

  حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔   زخمیوں کی شناخت فاروق ،مقبول ،عامر  اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے2  شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ 

واضح رہے کہ  ڈیرہ غازی خان میر کوئٹہ روڈ سخی سرور کے نزدیک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئےتھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی میں پھنسے افراد کو گاڑی کاٹ کر نکالا تھا جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں منتقل کیا تھا۔  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھاجاں بحق افراد کی شناخت اسامہ،محمد دین کے نام سے ہوئی تھی۔

مزیدخبریں