بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کے نوٹس چیلنج کر دیئے

Apr 01, 2023 | 13:35 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:توشہ خانہ تحقیقات میں اہم پیشرفت، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کے نوٹس عدالت میں چیلنج کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  بشریٰ بی بی نے نیب کے نوٹس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں 16 اور 17 فروری کے نوٹس غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر دی۔

درخواست میں مزید کہا  گیا کہ فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا اور تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔بشریٰ بی بی کی درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا، درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں