ہارون آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ہارون آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ایک نیوز: ہارون آبادسرکل کے تھانہ فقیروالی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں دوڈاکو زخمی حالت میں گرفتار  اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہارون آباد سرکل  کے تھانہ فقیروالی  کی پولیس نے نواحی گاوں 93 سکس آر کے قریب ناکہ پر موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔

پولیسں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان بھاگ کر فصلوں میں گھس گئے اور دوران فائرنگ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو شدید زخمی ہو گئے اور دو مسلح ڈاکو فرار ہوگئے۔ پولیس ترجمان کا کہناہے کہ گرفتاری کے لئے تعاقب جاری ہے دو زخمی ڈاکوؤں سجاد اور مدثر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاڈاکووں سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوگئیں زخمی ڈاکو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔