ڈاکٹربیربل قتل کیس میں اہم پیشرفت

ڈاکٹربیربل قتل کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: Important developments in the Dr Birbal murder case

ایک نیوز:ڈاکٹربیربل قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں قتل ہونے والے ڈاکٹربیربل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات  کادارہ کاروسیع کرتے ہوئےایک شخص کو گرفتارکرلیاہے۔ 
ترجمان پولیس کاکہناہے کہ زیرحراست شخص ڈاکٹر بیربل کی زخمی اسسٹنٹ کا رشتہ دار ہے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے تحویل میں لیا گیا ہے۔ زیر حراست ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔