فردجرم عائد ہونیکے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کو ریکارڈ عطیات وصول

trump collected record donation
کیپشن: trump collected record donation
سورس: google

ایک نیوز :  فرد جرم عائد ہونے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 24 گھنٹوں میں اپنے حامیوں سے  4 ملین امریکی ڈالر  کے عطیات جمع کیے ۔
 رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر ن سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے اہم بات یہ ہے کہ پہلے کی نسبت  25 فیصد سے زیادہ عطیات وصول ہوئے ہیں ۔  ٹرمپ مہم کے لیے  عطیہ دہندگان نے  ریپبلکن پرائمری میں  ڈونالڈٹرمپ کی  صف اول کے امیدوار کی حیثیت کو  مستحکم بنا دیا ۔
 بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  عطیات میں ناقابل یقین اضافہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ امریکی عوام صدر ٹرمپ پر عائد شدہ فرد جرم کو ہمارے نظام انصاف کے ایک ذلت آمیز ہتھیار کے طور پر دیکھتے ہیں جو سوروس کی مالی اعانت سے چلنے والے پراسیکیوٹر کے ذریعے  استعمال کیا گیا ۔
 یادرہے ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے لئے ہر امریکی شہری محض  USD 34 ک دے کر شریک ہوسکتا ہے، پریس ریلیز  میں کہا گیا ہے کہ "تمام 50 ریاستوں کے امریکیوں نے دھوکہ دہی کے الزام کے پہلے پانچ گھنٹوں کے اندر صدر ٹرمپ کی مہم کے لیے چندہ دیا۔

یادرہےسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک کی 23 رکنی جیوری نے ایک سابق پورن سٹارکو خاموش رہنے کے لیے رقم کی مبینہ ادائیگی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔