20کلوآٹےکے تھیلے کی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

Apr 01, 2023 | 12:43 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عوام کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو کا تھیلا 3160 روپے کا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا۔راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوا، بنوں میں 100 روپے تک قیمت میں اضافہ ہوا۔ پشاور میں ایک ہفتے میں 20 کلو کا تھیلا 250 روپے تک مہنگا ہوا۔

مہنگے آٹے کے سبب عوام سرکاری آٹے کیلئے طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں،اس دوران مختلف علاقوں میں بھگدڑ مچنے  سے ہلاکتوں  کے واقعات اور شدید مہنگائی  کے  چکی میں پسی عوام روزے دار سفید پوش طبقہ بری طرح پس رہا ہے۔

دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 45 اعشاریہ 36 فیصد تک پہنچ گئی۔ایک ہفتے کے دوران آٹا، دودھ، دالیں، آلو، مٹن اور بیف سمیت 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے 42 پیسے مہنگا ہو کر 3 ہزار 160 روپے تک پہنچ گیا۔انڈے 17 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئےجبکہ مٹن کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 76 پیسے، بیف کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران چینی 2 روپے 25 پیسے جبکہ 190 گرام چائے کا پیکٹ 9 روپے مہنگا ہوا۔انڈے 17 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئےجبکہ مٹن کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 76 پیسے، بیف کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران چینی 2 روپے 25 پیسے جبکہ 190 گرام چائے کا پیکٹ 9 روپے مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ تازہ دودھ، دہی، گڑ، چاول، لہسن، دال مسور، دال ماش، آلو، پاوڈر دودھ اور کپڑے دھونے کا صابن مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء ضرویہ میں کمی جبکہ 17 میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں