کینیڈاسے امریکاجانے والو ں کی کشتی ڈوب گئی،8افرادہلاک

Apr 01, 2023 | 12:17 PM

ایک نیوز:کینیڈاسے غیرقانونی طورپر امریکاجانے ولو اں کی کشتی ڈوب گئی،8افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق جمعرات کی سہ پہرسینٹ لارنس ندی میں کینیڈین کوسٹ گارڈ کے سرچ آپریشن کے دوران آٹھ لاشیں برآمد کی گئیں۔ ہلاک شدگان میں بھارتی خاندان کے ارکان بھی شامل ہیں۔
اکویسنے موہاک پولیس ڈپٹی چیف لی این او برائن کاکہناتھاکہ  6افراد کی لاش برآمد   ہوئی ہے۔ان کا تعلق دو خاندانوں سے ہے۔ ایک کا تعلق رومانیہ سے ہے اور دوسرا خاندان   بھارتی نژاد ہے۔ رومانیہ کے ایک خاندان کا معصوم بچہ ابھی تک نہیں ملا ہے۔ ہم اس کی تلاش جاری رکھیں گے۔ تمام مرنے والے کینیڈا سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس ڈپٹی چیف کامزیدکہناتھاکہ برآمد ہونے والی لاشوں میں سے ایک تین سال سے کم عمر بچے کی ہے۔ بچے کی لاش ایک کینیڈین پاسپورٹ کے ساتھ برآمد ہوئی، جو رومانیہ کے ایک خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ فی الحال لاشوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔
اوبرائن کاکہناتھا کہ یہ جاننا قبل از وقت ہے کہ آیا ان ہلاکتوں کا تعلق علاقے میں کام کرنے والے اسمگلنگ نیٹ ورک سے ہے؟ پولیس متاثرین کی شناخت اور قریبی رشتہ داروں کو مطلع کرنے میں مدد کے لیے امیگریشن کینیڈا کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ دریا پر نگرانی بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں