احد خان چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی

Apr 01, 2023 | 12:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت نمبر 5کے ساجد علی اعوان نے سماعت کی۔احد خان چیمہ حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے 3گواہان نے شہادت  قلمبند کرائی۔  

نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ  بنائے،احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے،احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ  ویلیو600 ملین کے قریب ہے،احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں