ایک نیوز: لاہور میں گھر کی دہلیز پر ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ملت پارک میں گھر کی دہلیز پر( ر )ایس پی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس کے قتل کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھرکے باہر گاڑی میں سامان رکھتے ہوئے ملزم نے ان پر فائرنگ کی ۔ ؎
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایس پی فرحت عباس موقع پر ہی جاں بحق ھو گئے۔ر سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہناہے کہ فائرنگ کرنےوالے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔