ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں میرا”پیارا“ ایپ کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر ،ڈاکٹر جمال ناصر،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس،سی سی پی اولاہور،متعلقہ سیکرٹریز،کمشنر لاہور ڈویژن،چیئرمین پی آئی ٹی بی،ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہناتھا کہ ”میرا پیارا“ ایپ بچھڑوں کواپنے پیاروں سے ملانے کیلئے ہے۔پنجاب پولیس پبلک ایپ پرکام شروع ہے ۔اور”میراپیارا“ ایپ کوجلدفنکشنل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ”میرا پیارا“ ایپ کے ذریعے گمشدہ بچوں،بزرگوں،ڈیمنشیا،شیزوفرینیا کے مریضوں کو ورثاء سے ملایا جائے گا۔ اس ایپ میں گمشدہ بچے اورافراد،ان کے لواحقین کا بائیو ڈیٹا،تصویر،فنگر پرنٹ، شناختی کارڈ اورب فارم کی تفصیلات ہوں گی۔ گمشدہ بچوں اورافراد اوران کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے ۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دورہ گوجرانوالہ کے دوران6سال سے گمشدہ بچے کو ورثاء سے ملانے ہدایت کی تھی ۔سپیشل بچہ چائلڈپروٹیکشن بیورومیں اپنے پیاروں کی راہ تک رہاتھا ۔جس پرکارروائی کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور نے سپیشل بچے کے ورثاکی تلاش کے بعدبچے کواُ ن حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر کے تھانوں میں گمشدگی کی رپورٹس کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔یتیم خانوں،دارالامان اوردیگر اداروں میں مقیم بچوں اورافراد کا ڈیٹا بھی ”میرا پیارا“ ایپ پر لوڈ ہو گا ۔شہری اپنے موبائل فون،فرنٹ ڈیسک،تحفظ مرکز اورخدمت مرکز کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ ”میرا پیارا“ پر لوڈ کرسکیں گے۔
پنجاب میں بچھڑوں کو ملانے کیلئے ایپ پر کام کا آغاز
Apr 01, 2023 | 11:45 AM