بارات آتے ہی دلہن کی دلہے کو پکار اور ڈانس کی ویڈیو وائرل

Apr 01, 2023 | 11:26 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت میں ایک دلہن  نے بارات  کے آتے ہی کیا ایسا کام کہ سب دنگ رہ گئے.

رپورٹ کے مطابق بارات کے پہنچتے ہی دلہن نے دلہے کو بالکنی سے زور سے پکارا اور ڈانس  شروع کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔  انسٹاگرام پر پوسٹ  ہونے والی  اس ویڈیو کو کچھ ہی وقت میں ہزاروں لائکس وصول ہوئے ہیں ۔
سوشل میڈیا  پر شادی کی مختلف ویڈیوز ملیں گی جو زیادہ تر  دولہا یا دلہن کے خاندان یا دوستوں کی جانب سے پوسٹ کی جاتی ہیں جن میں وہ  مختلف ہٹ گانوں پر  رقص کرتے یا گاتے نظر آتے ہیں ہیں۔ اس کے علاوہ  کچھ ایسی ویڈیوز بھی ہیں جن میں دلہا یا دلہن کو دوسروں کو حیران کرنے کے لیے خصوصی پرفارمنس کا اہتمام کرتے ہیں  لیکن شادی کی یہ ویڈیو جو وائرل ہو رہی ہے یہ ان سب سے مختلف ہے۔ اس میں بارات کے شادی  کے لئے پہنچنے پر دلہن کا ردعمل دکھایا گیا ہے۔


یہ ویڈیو میک اپ آرٹسٹ کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہے اور اس میں شویتا نوٹیال نامی دلہن دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کیا گیا  کیپشن میں کہا گیا ہے کہ ’’دلہا کہاں ہے میرا‘‘۔
ویڈیو  پوسٹ ہونے کے بعد سے یہ وائرل ہو گئی ہے۔ اب تک اس ویڈیو کو 7.9 ملین کے قریب ویوز جمع ہو چکے ہیں اور تعداد میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ اس پوسٹ نے لوگوں کو مختلف ری ایکشنز شیئر کرنے پر بھی اکسایا ہے۔

مزیدخبریں