اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس،شہباز گل کوعدالت سے پھر ریلیف مل گیا

Apr 01, 2023 | 11:14 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: رہنما تحریک انصاف شہباز گل اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں عدالت پیش ہو گئے،عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

شہبازگِل پر سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرانے کیس کی سماعت کی شہباز گل اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔شہبازگِل کے وکلاء قیصر امام اور علی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

 شہبازگِل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ مبارک ہو آپ کو !

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیئے کہ مطلب اپریل فول کا میسج پہنچ گیا آپ کو ؟آپ تو بیرون ملک جارہے ہیں۔

شہبازگِل نے کہا کہ آپ کی سالگرہ کی خوشی میں باہر جارہا ہوں،جنرل شعیب کے فیصلے پر سلام ہے آپ کو۔

جج نے استفسارکیا کہ بہت شکریہ لیکن آپ کی پاکستان واپسی کب ہے؟ شہبازگِل نے کہا کہ دور جانا ہے، تھوڑی مہربانی کردیں! 

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے استفسار کیا کہ آپ نے کون سا پیدل جانا ہے۔

دورانِ سماعت شریک ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا، اس پر عدالت نے درخواست لکھ کر جمع کرانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں عدالت نے شہبازگِل کے خلاف کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

گذشتہ سماعت میں شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی تھی، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

مزیدخبریں