ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے شاندار کیریئر میں ایک اور یادگارموڑ آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نویں جماعت کے بچوں کے لیے سائنس کی کتابوں میں شامل ہونے کے بعد بابراعظم اب بھارت کی بھی نصابی کتابوں میں جگہ بنا چکے ہیں۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کا نام بھارت میں آٹھویں جماعت کی آئی سی ایس ای بک میں شامل ہے۔
بابراعظم کےعلاوہ اس کتاب میں جارحانہ مزاج بلے باز کرس گیل، اے بی ڈی ویلیئرز، سچن ٹنڈولکر، مہندر سنگھ دھونی، وراٹ کوہلی اور دیگر کرکٹرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
Babar Azam got featured in the ICSE Book of class VIII in India. Alhamdulillah, Babar Azam is making Pakistan proud even in a Rival country ❤️????????. #BabarAzam #BabarAzam???? pic.twitter.com/apr4CdeQc6
— Shaharyar Ejaz ???? (@SharyOfficial) March 31, 2023
اس سے قبل شائقین اور ناقدین کی پسندیدہ بابر اعظم کی شاندار کور ڈرائیو کے حوالے سے سوال پاکستان میں نویں جماعت کی سائنس کی نصابی کتابوں میں بھی شامل کیا گیا تھا جس کا مقصد حرکی توانائی کے تصور کی وضاحت تھا۔
Babar Azam getting featured in ICSE book of class VIII in India. Biggest flex of my life is i am a cheerleader of this man since his under-19 days. Biggest brand of Pakistan Cricket, too good that he's getting the recognition even in his arch-rival country. pic.twitter.com/zpQJAoNNTZ
— KH SAKIB ???????? (@Crickettalkss) March 31, 2023
سوال یہ تھا کہ بابر اعظم نے اپنے بلے سے گیند کو 150 جول کی حرکی توانائی دے کر کور ڈرائیو کو نشانہ بنایا ہے۔
الف) اگر گیند کی کمیت 120 گرام ہے تو گیند کس رفتار سے باؤنڈری پر جائے گی؟
ب) فٹ بالر کو اس رفتار سے حرکت کرنے کے لیے 450 گرام کی قمیت والے فٹ بال کو کتنی حرکی توانائی فراہم کرنی چاہئے؟۔
Babar Azam's cover drive related question in 9th grade physics syllabus (federal board) (via Reddit) pic.twitter.com/I2Tc9HldsG
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) September 13, 2022