امریکامیں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی،3افرادہلاک

Apr 01, 2023 | 10:44 AM

ایک نیوز:امریکی ریاست آرکنساس میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، حادثات میں3افرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریاست آرکنساس میں طوفانی بگولوں نے ہرچیز تہس نہس کر دی،تیز طوفانی ہواوں سے چھتیں،گاڑیاں اڑگئیں۔درخت اکھڑ گئےاورکھمبے گر گئے۔ حادثات میں 3 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب ریاست ایلی نوائے میں کنسرٹ کے دوران تھیٹرکی چھت گرگئی۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 28 زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں