ایک نیوز: خون سفید ہو گئے، راولپنڈی کے علاقے گلاس فیکٹری میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں بھائی نے بھائی کو ہی قتل کر ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق گھریلو جھگڑے کی وجہ سے چھوٹے بھائی نے اپنے ہی بڑے بھائی کو قتل کر دیا ۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو تیز دار آلے سے گردن پر وار کر کے قتل کیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نےنعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ پتوکی میں چھوٹے بھائی نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ پتوکی کے نواحی علاقہ بھائی کوٹ میں فائرنگ کا معاملہ پیش آیا تھا۔ دو بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی موقع پر جان کی بازی ہار گیا تھا۔ جانبحق ہونیوالےبڑے بھائی کی شناخت 28 سالہ عاشق کے نام سے ہوئی تھی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔