ملک کا ہر شہری کتنے کامقروض ؟

Apr 01, 2023 | 10:23 AM

ایک نیوز:ملک کا ہر شہری کتنے کامقروض ؟ملک پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 51 ہزار 131 ارب روپے ہو گیا۔ غیر ملکی قرضے  86 ارب 51 کروڑ ڈالر ہو گئےجبکہ  ہر پاکستانی 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا۔وزیر خزانہ کی پارلیمنٹ میں پیش کردہ پالیسی ا سٹیٹمنٹ کی تفصیلات ایک نیوز نے حاصل کرلیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 16 ہزار 209 روپے کا مقروض نکلا۔ مقامی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش قرض پالیسی اسٹیٹمنٹ وزیر خزانہ نے ایوان میں پیش کی تھی۔ ستمبر 2022 تک ملک پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 51 ہزار 131 ارب روپے ہو گیا۔
 دستاویز ملک پر مقامی قرضوں کا بوجھ 31 ہزار 402 ارب روپے ہوگیا۔دستاویزبیرونی قرضوں کا بوجھ 86 ارب 51 کروڑ ڈالر ہو گیا۔ دستاویزملک کا ہر شہری 2 لاکھ 16 ہزار 209 روپے کا مقروض ہو گیا۔
 دستاویز جون 2021 میں ہر شہری ایک لاکھ 79 ہزار 93 روپے کا مقروض تھا۔ دستاویز جون 2021 سے جون 2022 تک ڈالر کی قدر میں اضافے سے قرضوں میں 3764 ارب روپے کا اضافہ ہوا، دستاویزجون 2022 میں قرضے جی ڈی پی کا 73.5 فیصد تھے۔

مزیدخبریں