تحریک آزادی کشمیر کے سرگرم رکن ڈاکٹرعبدالاحدگوروکی برسی

Apr 01, 2023 | 10:05 AM

ایک نیوز: تحریکِ آزادی کشمیر اورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رُکن ڈاکٹر عبدالاحد گوروکی شہادت کو30برس بیت گئے۔
تفصیلات کےمطابق  ڈاکٹر عبدالاحد گورو 24 نومبر 1939 کو سرینگر میں پیدا ہوئے وہ پہلے کشمیری سرجن تھے ،جنہوں نے 1987میں اوپن ہارٹ سرجری کی۔فرزندِ کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گوروکی شہادت کو 30سال مکمل ہوگئے۔
 عبدالاحد گورو تحریکِ آزادی کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رُکن تھے وہ تمام حلقوں میں عزت کی نِگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔انہوں نے متعدد بار حکومت اور مجاہدین کے درمیان ثالثی کاکرداربھی اداکیا۔

عبدالاحد گوروکی عالمی سطح پر کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مسلسل چشم کشائی پربھارتی حکومت ان سے نالاں تھی۔ نڈر اور بے باک رویے سے باز رکھنے کیلئے ڈاکٹر عبدالاحد گورو پر 2 بار قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا۔
 یکم اپریل 1993 کو ڈاکٹر عبد الاحد گوروکی شہادت ہوئی اور اس عالم میں کہ اُنکی تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاش سرینگر کے علاقے باچپورہ میں پائی گئی۔

مزیدخبریں