ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹول پلازہ پر ٹرکوں سے 46 کلو منشیات برآمد کر لی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سوہاوہ جی ٹی روڈ ترکئی ٹول پلازہ کے قریب 2 ٹرکوں سے 27 کلو 600 گرام چرس اور 19 کلو 200 گرام افیون برآمد کر لی ہے،برآمدشدہ منشیات کو ٹائلوں میں چھپا کے سمگل کیا جا رہا تھا جس میں خیبر کے رہائشی 5 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے۔
اے این ایف نے راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 6 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے 100 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے لِنک روڈ کے قریب پشاور کی رہائشی خاتون سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی ہے۔
اے این ایف نے کاررائی کرتے ہوئے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ ڈوگر مارکیٹ کے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں کویت کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے 260 گرام ہیروئین برآمد کی ہے،برآمدشدہ ہیروئین کو بیڈ شیٹ میں چھپایا گیا تھا۔
اے این ایف نے چمن فرینڈ شپ گیٹ کے قریب افغان باشندے کے سامان سے 7 کلو 350 گرام افیون برآمد کی ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔