چمن: زلزلے میں گرنیوالے مکان کے ملبے سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

Apr 01, 2023 | 09:27 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: جمعہ کو چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے بلالزئی میں زلزلے کے باعث گرنے والے مکان کے ملبے سے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ  ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 5 بچے زخمی بھی ہوئے۔ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مدد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے جمعہ کی رات چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لیویز فورس کو الرٹ کیا گیا تھا، جہاں بارشوں کے باعث کچے مکانات خستہ حال ہونے کی وجہ سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزیدخبریں