ایک نیوز: پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو کارکنوں کے ساتھ 11 دن بعد اٹک جیل سے رہائی کا پروانہ مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر کے سوشل میڈیا سربراہ امین اللہ خان سمیت تین کارکنان 11 دن بعد اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔ رہائی کے موقع پر مقامی قیادت کی جانب سے کارکنان کا جیل کے گیٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا سربراہ امین اللہ11دن بعد جیل سے رہا ہوئے۔ ان کے ساتھ مزید 2 رہا ہونے والے کارکنوں میں تحسین احمد اور سردار احمد خان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ رہا ہونے والے کارکنان کو پی ٹی آئی کے متحرک کارکنان کی لسٹیں جاری ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
جیل سے رہا ہونے کے بعد ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا سربراہ امین اللہ خان سے ملاقات کی۔ قاضی احمد اکبر نے پارٹی کے لیے بہادری سے جیل کاٹنے پر کارکنان کے جذبے کو سراہا۔