کراچی: سائٹ ایریا کی فیکٹری میں بھگدڑ کیوجہ سے اموات کا مقدمہ درج

Apr 01, 2023 | 06:20 AM

ایک نیوز: کراچی میں نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 12 افرادکی اموات کے واقعہ کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج کر لیا گیا۔

کراچی سائٹ ایریا میں نجی فیکٹری میں راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 9 خواتین اور 3 بچوں سمیت 12  افراد کی اموت  کے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیاگیا ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ فیکٹری مالک اور دو منیجر سمیت 9 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمےمیں لاپرواہی اور غفلت کی دفعہ شامل کی گئی ہیں،متن کے تحت فیکٹری انتظامیہ نے  زکوٰۃ  تقسیم کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو لاعلم رکھا،  زکوٰۃ تقسیم کے دوران چوکیدار نے مین گیٹ کے ساتھ چھوٹا گیٹ کھولا تو خواتین اور بچے اندر داخل ہوئے تو بھگدڑ مچ گئی۔

مقدمے میں نامزد ملزموں میں سے تاحال 8 ملزم گرفتار ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تفتیشی رپورٹ تیار کرلی۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے این او سی بھی حاصل نہیں کیا تھا،زکوٰۃ  تقسیم کے وقت ہجوم فیکٹری کے اندر تھا، فیکٹری کا گیٹ بھگدڑ کے وقت بند تھا،فیکٹری میں پانی بھی جمع تھا۔

اے ڈی سی ون کیماڑی نے رپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال کر دی۔

مزیدخبریں