سمبڑیال: کسٹم حکام نے کروڑوں مالیت کا سونا سمگل کی کوشش ناکام بنادی

سمبڑیال: کسٹم حکام نے کروڑوں مالیت کا سونا سمگل کی کوشش ناکام بنادی
کیپشن: Sambariyal: Customs officials foiled an attempt to smuggle gold worth crores(file photo)

ایک نیوز: کسٹم حکام نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 90 ہزار امریکی ڈالر مالیت لئ سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ پاکستانی نژاد امریکی شہری سے ڈیڈھ کلو سے زائد سونا برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے۔ دبئی جانے والی فلائٹ کے مسافر قیصر رزاق کے دستی بیگ سے غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جانے والا ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد ہوا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق ملزم کا سامان اسکین ہوا تو اسی دوران چیکنگ کے بعد سونا قبضے میں لیا گیا۔ سونے کی مالیت 90 ہزار امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ ملزم قیصر رزاق کسی قسم کی قانونی دستاویز پیش نہیں کرسکا، جس کے خلاف اینٹی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔