ایک نیوز: کراچی میں پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کی گمشدگی کیخلاف درخواست جمع کروادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے کراچی کے سیکرٹری محمد سلمان کی گمشدگی پر بھارتی میدان تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
محمد سلمان کی بازیابی کیلئے کراچی کے آرٹلری میدان تھانے کی پولیس سے استدعا کی گئی ہے۔
گمشدگی کی درخواست محمد سلمان کے بھائی محمد راشد خان کی جانب سے جمع کرائی گئی، سلمان کے دوست و عزیزوں کے مطابق آخری بار رابطہ پریس کلب پر ہوا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق محمد سلمان کی گمشدگی اغواء کا شبہ ہے اور اس لیے مقدمہ درج کرایا جا رہا ہے، ساتھ ہی اپیل کی کہ سلمان کی بازیابی کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے۔