ایک نیوز :سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پر چین کو تحفظات ہیں۔
اسلام آباد میںمشاہد حسین سید نے کہا کہ چین کو پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پرشدید تحفظات ہیں۔ یہی پیغام ملا ہے کہ سیاسی خانہ جنگی ختم کریں۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ مفادات اور انا سے بالاتر ہو کر ملک اور عوام کا سوچیں، داخلی سیاسی استحکام لاکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالا جائے۔