ایک نیوز( نتاشہ رحمان) ٹی وی ڈرامہ پری زاد میں ”کمالی “ کاکردار ادا کرنیوالے لکھاری وہدایت کار افتخار عفی کاکہنا ہے کہ پری زاد ڈرامے کے بعد شوبزانڈسٹری چھوڑ چکا ہے اب پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے یوٹیوب چینل چلارہا ،کتابیں لکھ رہا ہوں۔
لکھاری وہدایت کار افتخار عفی کا ایک نیوز ڈیجیٹل میڈیا کی اینکر نتاشہ رحمان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جب جوان تھا اداکاری نہیں کی اب جب عمر بڑھ گئی توپھراداکاری کاکام ملا۔دل خوش ہوجاتا ہے جب لوگ آ کر ملتے ہیں اور کام کی تعریف کرتے ہیں۔
افتخار عفی کامزید کہنا تھا کہ میرا گھر ڈرامہ لکھنے سے چلتا ہے۔5سال قبل ڈرامہ ناگن لکھا جو ہٹ ہوا۔ اب یوٹیوب چینل بنایاجسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔کورونا کے دوران ایک پارک سے وی لاگ بنانے کا آغاز کیا آہستہ آہستہ مداحوں کی تعداد بڑھتی رہی۔توپھریوٹیوب پرچلاگیاجہاں سے پیسے آنے شروع ہو گئے۔
لکھاری وہدایت کار افتخار عفی کاکہنا تھا کہ وی بلاگ کی کیمرہ مینی بیٹا علی کرتا ہے جسے ماہانہ 1لاکھ روپے تنخواہ دیتا ہوں۔بیٹے کو باہر کوئی25ہزار روپے بھی نہیں دے گا۔
افتخار عفی کاکہنا تھا کہ میری شخصیت ایسی ہے کہ میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا ۔ایک دو کتابیں شاعری کی لکھ رہا ہوں۔ارادہ کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پردنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کروں گا ۔