نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش

نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
کیپشن: People are also happy to see the smiling face on the skin of the newborn calf

ایک نیوز: آسٹریلیا  میں پیدا ہونے والے گائے کے ایک بچھڑے کی کھال پر قدرتی طور پر ایسے نقوش ہیں جو مسکراتے کارٹونی چہرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
پیدائش کے بعد بچھڑے کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ بھی اس سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بچھڑے کو اب ’ہیپی‘ کا نام دیا گیا ہے اور مغربی گرپزلینڈ کے علاقے رِپل بروک کے ایک فارم میں آنکھ کھولی ہے۔ یہاں سالانہ 700 بچھڑوں کی پیدائش ہوتی ہے  تاہم یہ ایک عجیب اور دلچسپ واقعہ ہے کہ بچھڑے کی کھال پر مسکراتے چہرے کے نقوش ہیں۔

 فارم کے مالکان میگن اور بیری کوسٹر نے کہا کہ اس سے قبل ہم دل کے نشان والے کئی جانور دیکھ چکے ہیں لیکن چہرے کا اتفاق پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق یہ بہت مسرور اور کھلنڈرا بچھڑا ہے اور اچھی طرح خوراک کھارہاہے۔

  اب تک اس بچھڑے کو دیکھنے کے لیے 50 ہزار افراد فارم میں آچکے ہیں اور وہ اس کی تصاویر بناتے رہے ہیں۔